پنجاب حکومت کا 12 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے 12 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے وفاقی حکومت کا بجٹ 11 جون کو آ رہا ہے، ہم 12 جون کو پیش کریں گے، اگر وفاق نے تاریخ تبدیل کی اور 12 جون کو بجٹ پیش کیا تو ہم 14 جون کو پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا، 14اگست کو کسان کارڈ کا افتتاح ہو گا اور کسانوں کے لئے 400 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے، ڈرنے کی ضرورت نہیں فنانس بل میں کوئی خفیہ ٹیکس نہیں ہو گا۔