قطری وزیراعظم کا فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

دوحا: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان سے فرانسیسی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اسرائیل، فلسطین کشیدگی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں میں عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں، سکولوں، ہسپتالوں اور شہری آبادی پر حملے بند ہونے چاہئیں، غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فوری ضرورت ہے۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں حملے بند کئے بغیر یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں، اسرائیلی فوج فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائیاں بھی بند کرے، غزہ کے لوگوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دی جائے۔