Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت مضافاتی اورسیاحتی مقامات پر بارش کاسلسلہ رات گئے سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کاسامناہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج شمال مشرقی،وسطی پنجاب ،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی،جنوبی بلو چستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سندھ میں بیشترمقا مات پر بارش کا امکان ہے ۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت کلرکہار،چکوال ،جہلم ،مری ،نتھیاگلی ،گلیات ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ وآزادکشمیر کے مختلف علاقوں میر پور،کوٹلی ،ڈڈیال ودیگر ملحقہ علاقوں میں رات گئے سے بارش کاسلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیاہے تاہم بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جس کے باعث مکینوں کوشدید پریشانی کاسامنا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے سے 31 اگست کے دوران شدید ،موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر ا،باد، دادو، قلات، خضدار،جعفر ا،باد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی،برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال،اسلام آباد،راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
دوسری جانب چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نو کنڈی45، دالبندین 43 اور تربت میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔