فلم ” کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں مرکزی کردار ادا کرنے سے انکار کردیا تھا،روینا ٹنڈن
Share your love
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینا ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلم ” کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں مرکزی کردار ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔کیونکہ مسلسل فلاپ فلموں کے بعد میرا کیرئیر تقریباً زیرو ہوگیا تھا اس لیے دوسرا لیڈ کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھی۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں روینا ٹنڈن نے بتایا کہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔
اداکارہ نے کہاکہ اس فلم میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ لیکن روینہ ٹنڈن کو اس فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا؟ مگر کیوں۔
انہوں نے کہا کہ ” وہ مسلسل فلاپ فلموں کے بعد چھٹیوں سے واپس آرہی تھیں، میرا کیرئیر تقریباً زیرو ہوگیا تھا، اس لیے دوسرا لیڈ کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھی، ٹینا کا کردار بہت اچھا تھا جس کو چھوڑنے کا آج تک بہت افسوس ہے“۔
روینا نے مزید کہا کہ ”اسی زمانے میں مجھے آئٹم سانگ چھئیاں چھئیاں کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے اس سے بھی انکار کردیا تھا، اس دوران مجھے مانی سر بلایا جبکہ شاہ رخ نے مجھے فون کیا تھا اور کہا تھا، یہ کرو، لیکن میں ایک آئٹم گرل کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھی“۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نہ صرف روینہ ٹنڈن، شلپا شیٹی کے علاوہ بھی کئی اداکاراوٴں کو پیشکش کی گئی تھی تاہم انکار کے بعد ملائیکہ اروڑہ کو مشہور گانے کیلئے کاسٹ کیا گیا۔
یادرہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے فلم میں رانی مکھرجی نے ٹینا کا کردار ادا کیا تھا۔