Enter your email address below and subscribe to our newsletter

راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرا دن،بنگلادیش نے5 وکٹوں پر 316 رنز بنا لئے

Share your love

راولپنڈی:پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ڈرا کی جانب بڑھنے لگا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے ہیں، پاکستان کو تاحال 132 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بنگلادیشی اننگز میں شادمان اسلام 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ مشفق الرحیم 55 اور لٹن ڈاس 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مہمان ٹیم نے آج کل کے اسکور 27 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کو آگے بڑھایا اور تیسرے دن کے اختتام پر 92 اوورز کھیل کر 316 رنز بنائے۔

گرین کیپ کی طرف سے خرم شہزاد نے 2، نسیم شاہ ، محمد علی اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

خیال رہے کہ تیسرے دن گیند وکٹ پر اسپن کرنے لگا ہے لیکن ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!