Enter your email address below and subscribe to our newsletter

رضوانہ تشدد کیس ، گرفتار سول جج کی اہلیہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

Share your love

اسلام آباد:ڈیوٹی جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں گرفتار سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ و ڈیوٹی جج حفیظ احمد نے دضوانہ تشدد کیس کی سماعت کی۔چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمہ کو جیل سے عدالت میں پیش نہ کیا گیا ۔

عدالت نے جیل روبکار پر ملزمہ کے جوڈیشل میں مزید چودہ روزہ توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

سماعت سے قبل رضوانہ تشدد کیس میں مدعی کے وکیل فیصل جٹ ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ آج مکمل ہوا،ملزمہ سومیا کا ابھی تک انتظار کر رہے ہیں، خیرپور میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا،رضوانہ کی سرجری ہوئی اس کی پنڈلی سے گوشت لیکر چہرے کی سرجری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بچی کی حالت ایسی ہے جیسے کوئی ڈھانچہ ہوتا ہے،پوری قوم سے درخواست ہے کہ بیٹی رضوانہ کے لیے دعا کریں، رضوانہ کے والدین کہتے ہیں اگر انصاف نہ ملا تو ہم احتجاج کریں گے،جے آئی ٹی میں جتنی دفعہ ہمیں بلایا گیا ہم پیش ہوئے،سابق سول جج صاحب ابھی تک جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے، کوئی بھی جے آئی ٹی سے بالاتر نہیں ہے،ہمیں جے آئی ٹی پر مکمل اعتماد ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!