Enter your email address below and subscribe to our newsletter

رونالڈو کا سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح

Share your love

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا۔یکم دسمبر سے میوزیم عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

میوزیم سی آر 7 کے اکاؤنٹ سے فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر سعودی کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی مجسمے کے ساتھ فوٹو کھنچوانے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

میوزیم میں رونالڈو کے کیرئیر میں حاصل کیے گئے انفرادی ایوارڈز کی نمائش کے علاوہ قومی ٹیم اور انکے سابقہ کلبز کے ساتھ حاصل کیے گئے بڑے اعزازات کی تصاویر بھی نمایاں ہے۔

اسٹار فٹبالر نے میوزیم کا دورہ ال اخود کے خلاف لیگ میچ میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد کیا، اس میچ میں رونالڈو نے دو گولز کرکے ٹیم کو فتحیاب کروایا تھا۔

رونالڈو اِن دو گولز کے ساتھ سعودی لیگ میں سب سے زیادہ گولز کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

میوزیم سی آر 7 یکم دسمبر سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، جہاں اسٹار فٹبالر کے مداح انکی زندگی کیرئیر سے متعلق دلچسپ معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔

دوسری جانب سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے ریاض سیزن فیسٹیول کے دوران رونالڈو کا میوزیم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!