Enter your email address below and subscribe to our newsletter

روس نے غزہ میں فوری حملے روکنے کا مطالبہ کردیا

Share your love

ماسکو :روس نے غزہ میں فوری حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے غزہ جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں،ادھر ایران نے کہا کہ اسرائیل نے التابعین سکول پر وحشیانہ حملے سے واضح کر دیا کہ وہ کسی عالمی اور اخلاقی اصولوں کا پابند نہیں۔

برطانیہ، ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے بھی سکول پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ قطر نے پناہ گزین سکول پر حملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے بھی عرب اور اسلامی ممالک سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!