صنم جاوید اور فیصل جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
Share your love
لاہور/ پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں کو عدالت کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔
صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے دی۔ ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے صنم جاوید کے کاغزات نامزدگی کو مسترد کرنے کو کالعدم قرار دیدیا۔
اسی طرح پشاور الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی اور فیصل جاوید کو بھی سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ ان دونوں امیدواروں نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ صنم جاوید اس وقت اسیر ہیں جب کہ فیصل جاوید حال ہی میں مہینوں کی روپوشی ختم کرکے منظر عام پر آئے ہیں۔