Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سارہ انعام اور نور مقدم کے والدین کاانصاف کا مطالبہ

Share your love

اسلام آباد:سارہ انعام اور نور مقدم کے والدین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ہماری بیٹیوں کا قتل کیا گیا وہ لمحہ فکریہ یے، اس طرح کے کیس سالوں لٹکے تو لوگوں کا اعتبارعدالتی نظام سے اٹھ جائے گا، قانون کی بالادستی کے ذریعہ فوری انصاف ایک پیغام جانا چاہئیے۔

اسلام آباد میں سارہ انعام کے والد انعام الرحیم اور نور مقدم کے والد شوکت مقدم نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں کے قاتلوں کو جلد سزا کا مطالبہ کیا۔

شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ ہم انصاف کے لیے عدالتوں میں بھاگے،ایک طویل ٹرائل چلا، بیٹی کے قاتل کو سزائے موت سنائی گئی، ہائی کورٹ نے بھی قاتل کو دو دفعہ سزائے موت سنائی ،اب نورکا کیس سپریم کورٹ میں ہے،گزارش ہے جلد از جلد یہ کیس سنا جائے۔

مقتولہ سارہ انعام الرحیم کے والد کا کہنا تھا کہ کل میری بیٹی کو گئے ہوئے ایک سال ہو گیا، کیس کچھ گھنٹوں کا تھا وکیلوں کی وجہ سے ایک سال سے لٹک رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے لوگوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، جج صاحب نے کہا یہ کیس جتنی جلدی ہو ختم کرنا ہے،کیس میں جتنی تاخیر ہوئی سب وکیلوں کی وجہ سے ہوئی۔

انعام الرحیم والد سارہ انعام نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے سارہ انعام قتل کیس جلد ازجلد سن کرے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!