Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سارہ انعام قتل کیس ،تفتیشی افسربیان قلمبند کرنے لیے آئندہ سماعت پر طلب

Share your love

اسلام آباد :اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کرنے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔۔ پراسیکیورٹر راناحسن عباس اور وکیلِ ملزم بشارت اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم شاہنواز امیر کے وکیل بشارت اللہ نے استغاثہ کے دو گواہان پر جرح مکمل کرلی۔ملزم کے ڈی این اے لینے والے پولی کلینک کے ڈاکٹر طارق محمود اور ملزم کے موبائل فون کا فرانزک کرنے والے مسعود علی پر وکیل صفائی نے جرح مکمل کی۔

وکیل صفائی کی جانب سے گواہان کے بیانات ریکارڈ کروانے کے طریقہ کار پر اعتراض عائد کیا گیا۔ انہوں نے دلائل دیے کہ میری غیر موجودگی میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے گئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیاجائے گا جبکہ وکیل صفائی بشارت اللہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!