Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سعودی عرب کا مذہبی منافرت کیخلاف عالمی قراردادکا خیرمقدم

Share your love

جدہ :سعودی عرب نےیورپ میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کے تناظر میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات پر زور دینے سے متعلق قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قرارداد کی منظوری جو مملکت اور دنیا کے متعدد ملکوں کے پرزور مطالبات کے بعد سامنے آئی ہے جو مذاہب اور ثقافتوں کے احترام کے اصولوں اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے بین الاقوامی قوانین کی ضمانت ہے۔

بیان میں سعودی عرب نے عندیہ دیا کہ وہ مکالمے، رواداری اور اعتدال کی سپورٹ میں اپنی تمام کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں :اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

خیال رہے کہ یہ قرارداد سویڈن میں قرآن کے نسخے کی بے حرمتی کے بعد سامنے آئی ہے، گزشتہ روز اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور کی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!