Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ایس سی اواجلاس، وزارت داخلہ کے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی کے احکامات

Share your love

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دیئے جس کے مطابق اسلام آباد میں کسی قسم کا کوئی اجتماع نہیں کیا جاسکے گا۔

وزارت داخلہ نے ایس سی او سمٹ کے دوران امن و امان کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو خط ارسال کردیا۔وزارت داخلہ نے خط اسلام ا ٓبا د ہائیکورٹ کے پانچ اکتوبر کے حکمنامے کی روشنی میں لکھا ۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاوٴن نہیں ہوسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاوٴن سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!