Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ابوظہبی میں جھلسا دینے والی گرمی ،پارہ 50 سینٹی گریڈ تک جا پہنچ گیا

Share your love

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں درجہ حرارت 50.8 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت متحدہ عرب امارات کے شہروں الشوامیخ، ابوظہبی، سویہان اور العین میں ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی یہ لہر مزید 5 روز تک جاری رہے گی۔

گرمی کا زور ممکنہ طور پر رواں ہفتے ہونے والی بارش کے بعد ٹوٹ جائے گا۔ صحرائی علاقے، اندرون ملک اور ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں رواں برس اپریل میں 75 برسوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جو کہ موجودہ ہیٹ ویو کے بالکل برعکس ہے۔ موسم کے اس اتار چڑھاؤ کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس عالمی کانفرنس COP28 کی میزبانی کی تھی اور اس سے قبل قومی موافقت کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!