Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
ہملٹن: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا۔ہدف کے تعاقب میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے ۔9اوررز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 94رنز بنالئے ۔
ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں کیویز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
کھیل کے آغاز پر کیوی اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کیخلاف جارحانہ انداز اپنایا تاہم 59 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے 20 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے۔
فن ایلن نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
کیوی بلے باز ڈیرل مچل 17 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ مارک چیپمین کو 4 رنز پر عباس آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی، کیویز کا پانچواں نقصان گلین فلپس کی صورت میں ہوا، فلپس 9 گیندوں پر 13 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بلے باز ایڈم مائلن کو بھی بغیر کھاتہ کھولے حارث رؤف نے چلتا کیا۔
نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 183 رنز کے مجموعے پر گری، کیوی بلے باز ایش سودھی بھی بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کا شکار بنے جبکہ مچل سینٹنر25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، کپتان شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
قبل ازیں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0۔1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں کیویز نے 46 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔