Enter your email address below and subscribe to our newsletter

دوسرا وارم اپ میچ، آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لئے 352 رنز کا ہدف

Share your love

حیدر آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دے دیا۔

راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم وارنز 48 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، گلین میکسویل 77، مارنس لبوشین 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 جبکہ محمد نواز، حارث رؤف، محمد وسیم اور شاداب خان نے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی کو کپتان شاداب خان نے رن آؤٹ کیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے تاکہ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔

ادھر کینگروز کے خلاف میچ شاداب خان کو کپتانی کے فرائض سونپے گئے ہیں جبکہ کپتان بابراعظم بیٹنگ کیلئے آئیں گے تاہم فیلڈنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، اسی طرح محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا گیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!