Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بغاوت اور دھمکانےکا کیس، علی وزیر ،ایمان مزاری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

Share your love

اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بغاوت اور دھمکانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا، عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر 26 اگست کو فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا۔

ایمان مزاری اور علی وزیر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش کیا گیا۔

پراسیکوٹر راجہ نوید نے ایمان مزاری اور علی وزیر کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروا لیئے گئے ہیں، تحریری تقاریر کے ٹرانسکرپٹ برآمد کرنا ہے۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ تین دن دیئے ان میں انویسٹیگیشن آفیسر نے کیا کیا ؟ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

عدالت نے ایمان مزاری کو والدہ سے کمرہ عدالت میں ملاقات کروانے کی اجازت دیتے ہوئے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر 26 اگست کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!