Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سینیٹر رضا ربانی حکومت کی طرف سے قانون سازی کے طریقہ کار پر برس پڑے

Share your love

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ایجنڈا پر سوالات اٹھا دیئے۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ یہاں 25 کے قریب تحاریک اور بل ایجنڈے پر موجود ہیں، ان میں سے کسی بھی قانون یا بل کی ترمیم کا مسودہ ارکان کے ساتھ شئیر نہیں کیا گیا، اگر آپ اس کو بھی ربڑ سٹیمپ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی۔

انہوں نے کہا کہ رولز آف بزنس کے قاعدہ سات کے مطابق ایک دن کا نوٹس ضرور ہونا چاہئے، آپ ایسے کھیل کا حصہ نہ بنیں جس سے مشترکہ اجلاس یا پارلیمنٹ بلڈوز ہو، اس طرح مت کریں، قیامت نہیں آجائے گی، پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کیلئے اقدام اٹھائیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں میاں رضا ربانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی باتوں کی مکمل تائید کرتا ہوں، پارلیمنٹ کو انگوٹھا چھاپ یا ربڑ سٹیمپ نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تو ایجنڈا تک نہیں ملا، اس کو دو روز کیلئے ملتوی کر دیں، ایوان میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بحث کریں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!