Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سینئر قانون دان شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر بن گئے

Share your love

لاہور: سینئر قانون دان شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیئے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے الیکشن کیلئے سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہ خاور کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کی تصدیق کر دی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے شاہ خاور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر تین ماہ کی مدت کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ شاہ خاور پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مکمل ہونے پر الیکشن کروائیں گے اور وہ انتخابی عمل کو شفاف بنائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیلئے چار فروری 2024 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!