Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مراکش میں شدید زلزلہ،مرنے والوں کی تعداد 820 تک پہنچ گئی

Share your love

رباط: مراکش میں شدید زلزلہ،مرنے والوں کی تعداد 820 تک پہنچ گئی،متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، قیامت خیز زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مراکشی وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 820 افراد کی اموات ہو چکی ہے جبکہ 672سے زیادہ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں بھیجا گیا ہے، زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا۔

زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، تاہم مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلیمقامات اورسڑکوں پرگزاری۔

ادھر مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!