شاہ محمود قریشی کی دہشتگردی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع
Share your love
اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دہشتگردی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات نے کیس کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ دہشتگردی کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی؟جس پر تفتیشی آفسر نے بتایا کہ ان کا ٹویٹ لیا ہے، تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی، وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی کا کوئی ٹویٹ ریکارڈ پر نہیں ہے۔
عدالت نے دونوں کیسز میں سماعت 18 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔