Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شیل پیٹرولیم کمپنی کا پاکستان میں کمپنی کے تمام شیئرز فروخت کرنے کا اعلان

Share your love

اسلام آباد:بین القوامی کمپنی شیل پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں کمپنی کے تمام شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ شیل کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لیٹر لکھ کر آگاہ کردیا ہے

ایس ایم سی پی حکام نے شیل پٹرولیم کمپنی کے شیئرز کی فروخت کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیل کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے جانے والے لیٹر کی ایس سی سی پی کو کاپی بھجوائی ہے اس لیٹرز میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شیئرز کی فروخت کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

شیل کا کہنا ہےکہ وہ شیل پاکستان کے77.42 فیصد حصص فروخت کردےگی اور کمپنی کا انتظام و انصرام خریدار کے حوالے کردےگی۔

شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپےکی قدر میں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔

جبکہ اس بارے ترجمان شیل کی جانب سے جاری کردہ موقف میں بتایا گیا ہے کہ شیل پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، جو کہ شیل پی ایل سی کے ماتحت ہے، نے شیل پاکستان لمیٹڈ(ایس پی ایل) میں اپنی ہولڈنگ فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہےشیل پاکستان میں گذشتہ 75 سالوں سے موجود ہے اور اسے نمایاں ریٹیل فوٹ پرنٹ اور ایک مضبوط لبریکینٹس کاروبار حاصل ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فروخت ٹارگٹڈ سیلز پروسز، بایئنڈنگ ڈاکیومینٹس پر عملدرآمد، اور قابل اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کے حصول سے مشروط ہوگی بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے گہری دلچسپی دیکھنے میں آئی ہےایس پی ایل محفوظ اور قابل اعتماد آپریشنز فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کہنا ہے کہ شیل کمپنی نے شیئرز کی فروخت کے اعلان بارے جمع کروائے گئے لیٹر میں لکھا ہے کہ ابھی شیل کمپنی کے پاکستان میں آپریشنز اسی طرح جاری رہیں گے۔

اس سے صارفین متاثر نہیں ہونگےابھی شیل کمپنی نے اپنے شیئرز فروخت کرنے بارے آگاہ کیا ہےیہ بعد میں سامنے آئے گا کہ شیئرز کیسے فروخت کئے جاتے ہیں یہ شیئرز عام عوام کو بھی فروخت کیلئے پیش کرسکتے ہیں شیل کمپنی اپنے شیئرز پاکستانی کمپنیوں،بینکوں کے کنسورشیم کو بھی فروخت کرسکتے ہےتاہم شیل کمپنی کے شیئرز کی فروخت بارے ابھی کچھ تفصیل سامنے نہیں ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!