Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سعودی شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ ، مسلح شخص سمیت 2افراد ہلاک

Share your love

جدہ:سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ میں ایک سکیورٹی گارڈ اور مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے سکیورٹی تحقیقات جا ری ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی گارڈ اور مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔

مسلح شخص قونصل خانے کے باہر گاڑی سے اترا اور اس نے سکیورٹی افسروں پر فائرنگ کردی۔

حملہ آور کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے جواب میں قونصل خانے کے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس میں مسلح حملہ آور مارا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں امریکی قونصل خانے پر تعینات نیپالی سکیورٹی افسر زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے سکیورٹی تحقیقات جا ری ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!