اسکیٹر بلال نے اسکیٹنگ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کردی
Share your love
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اسکیٹر بلال نے اسکیٹنگ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کردی۔
اسکیٹر بلال نے چین سے آغاز کر تے ہوئے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے سفر کا اختتام اسکیٹس پر 850 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔
بلال کی غیر معمولی کامیابی نے بڑے پیمانے خصوصی توجہ حاصل کی ہے اور ان کے اقدام کو سراہا گیا ہے ۔
بلال نے عزم اور استقامت کے ساتھ، اپنی غیر معمولی اسکیٹنگ کی مہارت اور جسمانی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، چیلنجنگ سفر کو کامیابی سے مکمل کیا۔
بلال کی جانب سے ریکارڈ توڑنے کا کارنامہ نہ صرف پاکستان کے لیے باعث فخر ہے بلکہ دنیا بھر کے خواہشمند کھلاڑیوں اور ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے ایک تحریک کا کام بھی کرتا ہے۔
بلال کا شاندار کارنامہ انسانی صلاحیتوں کی لامحدود صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور عزم اور جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔