Enter your email address below and subscribe to our newsletter

لاہور میں سموگ برقرار ،فضائی آلودگی میں بہتری نہ آ سکی

Share your love

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کا روگ برقرار ہے، تدابیر کے باوجود فضائی آلودگی میں بہتری نہ آ سکی۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر قائد کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر ہے، اے کیو آئی 231 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی آلودگی کی شرح 187 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!