مری میں برفباری، سیاحوں کا رش، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی سڑکیں سفید ہو گئیں
Share your love
مری/اسلام آباد: ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سیاحوں کا رش لگ گیا جبکہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش و ژالہ باری، سڑکیں سفید ہو گئیں۔
اب تک مری میں 10 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، مری ایکسپریس وے ڈنہ، مسیاڑی، لکوٹ، ملاچھ کے مقام پر سڑک سے برف صاف نہ کی گئی جس کے باعث دونوں اطرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ٹریفک جام کے باعث سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بجلی بند ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹوں سے شہر اور دیہی علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں طوفانی بارش و ژالہ باری سے سڑکوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔جبکہ اس سے موسم شدید سرد ہوگیا ۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی نا اہلی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔