Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بابوسر ٹاپ پر جولائی میں برف باری،سیاحوں کی عید ہو گئی

Share your love

گلگت : بابوسر ٹاپ پر چار سے پانچ انچ برف باری نے جولائی میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، سیاحوں ٹھنڈے موسم اوررفیلے نظاروں خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کےبالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جولائی کے مہینے میں پہلی دفعہ ریکارڈ برفباری ہوئی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

بابوسرٹاپ پر 4 سے 5 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد جولائی دسمبر بن گیا، جس نےسیاحتی مقام ناران کی خوبصورتی کوچارچاند لگا دیئے۔

ملک کےگرم علاقوں سےآنے والے سیاحوں کی ٹھنڈے موسم اوربرف پرموج مستیاں عروج پر پہنچ گئیں، ناران میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جو برفیلے نظاروں خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

خطرات کے پیش نظر بابوسر شاہراہ کو ٹریفک کےآمدورفت کے لیے روک دیا گیا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پربند ہے، جس کے باعث سینکڑوں سیاح اور مسافر پھنس گئے۔.

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحالی کا کام جاری ہے۔ شاہراہ چلاس سےگلگت سیکشن کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے جبکہ تھورمینار کےمقام پربھی لینڈ سلائیڈنگ سےبند شاہراہ بحال کردی گئی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!