Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شوگر چیک کرنے والے ایبٹ کے کچھ آلات غلط ریڈنگ دے سکتے ہیں؟، فارما کمپنی نے خبردار کردیا

Share your love

شکاگو: فارما کمپنی ایبٹ نے ذیابیطس کے مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ کمپنی کے خون میں شوگر کی سطح چیک کرنے والے کچھ آلات ٹیسٹ کے غلط نتائج دکھا سکتے ہیں۔ لہٰذا انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ایبٹ نے حال ہی میں FreeStyle Libre 3 سینسر کی ایک مخصوص تعداد کی نشاندہی کی ہے جو غلط ہائی گلوکوز ریڈنگ دکھا سکتی ہے جس کا پتہ نہ چلنے کی صورت میں ذیابیطس مریضوں کے لیے ممکنہ صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

کمپنی نے جاری کردہ ایک الرٹ میں کہا کہ ہائی بلڈ شوگر کی غلط ریڈنگ ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین لینے پر مجبور کر سکتی ہے جب درحقیقت انہیں اس کی ضرورت ہی نہ ہو۔

میو کلینک کے مطابق، یہ ہائپوگلیسیمیا (کم بلڈ شوگر) کو متحرک کر سکتا ہے، ایک ایسی حالت جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے اگر اس پر فوری توجہ نہ دی جائے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!