Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چیف جسٹس کی تصویر بنانے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سیکیورٹی کو ہٹا دیا گیا

Share your love

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایس پی سیکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔

چیف جسٹس پاکستان نے سیکیورٹی اسٹاف کو بلا کر پوچھا ایس پی سیکیورٹی کہاں ہیں؟ ان کو بتایا گیا ایس پی سیکیورٹی سرکاری میٹنگ کے لیے نکلے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایس پی سیکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا۔

جس کے بعد نئے ایس پی سیکیورٹی نے سپریم کورٹ سیکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے ایوانِ صدر میں جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!