Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سپین کا عالمی طاقتوں سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ

Share your love

پیرس:سپین کی سماجی حقوق کی وزیر نے عالمی طاقتوں سے اسرائیل کی غزہ میں منصوبہ بند ی کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپین کی سوشل رائٹس کی وزیر آئیونی بلارا نے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 20 لاکھ شہریوں پر بمباری اور ناکہ بندی ایک جنگی جرم ہے، دنیا کو چاہیے اس کی مذمت کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نےلاکھوں فلسطینیوں کو خوراک اور پانی سے محروم کر دیا اور اوپر سے بم برسا رہا ہے۔

آئیونی بلارا نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپی یونین اسرائیل کے قبضے، ظلم اور بربریت کو جائز قرار دے رہے ہیں، عالمی دنیا کو چاہیے وہ اس بربریت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!