Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومتی اتحاد کے مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی

Share your love

لاہور: پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا لگ گیا، سپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل کر دیں۔

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے معطل ہونے والے ارکان کی تعداد 27 ہے، سپیکر نے ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

سنی اتحاد کونسل نے ڈیسک بجا کر سپیکر کی رولنگ کا خیر مقدم کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

ملک احمد خان نے اپوزیشن کے مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر کو درست قرار دے دیا۔

226 ارکان کے ساتھ اسمبلی کے ایوان میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی ن لیگ کے 23 ارکان معطل ہوئے، ایوان میں ن لیگ کے حمایتی ارکان کی تعداد 203 رہ گئی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!