Enter your email address below and subscribe to our newsletter

رؤف حسن کے بھارت کے ساتھ روابط کے چشم کشاء ثبوت سامنے آگۓ

Share your love

بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی

غیر ملکی اور بھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کے لیے متحرک

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل روف حسن کا امریکی رائن گرم کے بعد بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ بھی واٹس ایپ کے ذریعے ہوش ربا رابطوں کا انکشاف ہوا ہے

19نومبر 2022 کو روف حسن کی جانب سے بھارتی صحافی کرن تھاپر سے بطور پارٹی میڈیا کوارڈینیٹر با ضابطہ رابطہ کیا گیا

شروع کے واٹس ایپ پیغام میں بھارتی صحافی نے روف حسن سے شاہ محمود قریشی کے متوقع انٹرویو کے بارے میں دریافت کیا

24نومبر 2022 کو کرن تھاپر نے روف حسن کو موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بارے میں اپنا اور رانا بنیرجی(سابق سیکرٹری راء) کے ساتھ یوٹیوب پر ہونے والا انٹرویو بھی شیئر کیا

رؤف حسن کے ساتھ سیکرٹری را کے شیئر کرنے والے انٹرویو میں بھارتی
کرن تھاپر نے موجودہ آرمی چیف کو انڈیا کے لیے زیادہ ہارڈ لائنر قرار دِیا

25 نومبر 2022 کو بھارتی کرن تھاپر نے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے رؤف حسن کے ساتھ جنرل عاصم منیر سے متعلق ایک پاکستانی صحافی کا انٹرویو شیئر کیا

روف حسن نے جواب میں پاکستانی صحافی کو ایک ناقابل اعتبار شخص قرار دیتے ہوئے آرمی چیف سے متعلق حساس معلومات بھارتی صحافی کرن تھاپر کےساتھ شیئر کیں

باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ؛

روف حسن نے فروری 2023 کے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے یوکرین کے معاملے پر بھارتی موقف کو سراہتے ہوئے پاکستانی موقف پر سخت اعتراض کیا

روف حسن کا کہنا تھا کہ “غیر جانبدار رہنے کی خواہش کے تناظر میں بھارت کا موقف قابل فہم ہے”

پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہُوئے اور سنگین الزام لگاتے ہُوئے رؤف حسن نے بھارتی کرن تھاپر کو کہا کہ
“پاکستان کا موقف انتہائی حیران کن ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا لیکن اطلاعات ہیں کہ پاکستان یوکرین کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے” (روف حسن)

مارچ 2023 کو بھارتی کرن تھاپر کو بھیجے گئے رؤف حسن کے پیغامات میں اشتعال دلاتے ہُوئے بانی پی ٹی آئی کے گھر سے گرفتاریوں کو ریاستی تشدد قرار دیا

روف حسن کی جانب سے بھارتی صحافی کو بھیجے گئے اِن اشتعال انگیز اور خوفناک پیغامات میں رؤف حسن نے کہا
“پاکستان ایک خونی انقلاب کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے”
(رؤف حسن)

باوثوق ذرائع اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہیں کہ؛

10 مئی 2023 کو رؤف حسن کی جانب سے بذریعہ زوم کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو بھی ریکارڈ کیا گیا

11مئی 2023 کو واٹس ایپ میسج کے ذریعے رؤف حسن نے افواج پاکستان کے مختلف دستوں کی نقل و حرکت کو توڑ مروڑ کر حاشیہ آرائی کی

روف حسن نے روٹین ملٹری مووکو بگاڑ کر پیش کیا اور کہا؛
“پاکستان کی سڑکوں اور گلیوں میں مکمل فوجی نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے”

غیر ضروری ہیجان پیدا کرتے ہُوئے روف حسن نے کہا
“ہم ایک غیر اعلانیہ مارشل لاء کے عہد سے گزر رہے ہیں” (روف حسن)

بھارتی کرن تھاپر کو روف حسن کے غیر محتاط واٹس پیغامات انتہائی تشویش ناک ہیں

یہ پیغام رسانی دراصل کرن تھاپر کی پشت پر بیٹھے راء کے اہلکاروں کے لیے معلومات کا خزانہ تھا (دفاعی ماہرین)

پی ٹی آئی کے ترجمان نے ان پیغامات کے ذریعے ملکی حساس معلومات ایک بھارتی کو پہنچائیں تاکہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جا سکے (دفاعی ماہرین)

یہ واٹس ایپ میسجز اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ؛

پی ٹی آئی کے روف حسن نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو آمادہ کیا کہ وہ پاک افواج کے خلاف منفی تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر کرے

دفاعی ماہرین کے مطابق ؛
حساس معلومات کو پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیے کو بھارتی میڈیا میں پروپگینڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا

یہ پیغامات نہ صرف ریاست کو بدنام کرنے کی سازش تھی بلکہ انقلاب کے نام پر بھارتی میڈیا میں پروپگینڈا کرنا تھا
(دفاعی ماہرین)

ان ثبوتوں کے پیش نظر رؤف حسن اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل اور کڑی تحقیقات کی جانی چاہیے (دفاعی ماہرین)

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!