Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

Share your love

راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر راؤپ راجا پاکسے نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات کی اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

ایئرمارشل راؤپ راجا پاکسے نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کی بھی تعریف کی، ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تعلقات خصوصاً سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!