مسجد نبوی کے قریب سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز
Share your love
مدینہ منورہ : مدینہ ریجن میں وزارت صحت کی شاخ نے مسجد نبوی کے قریب مرکزی علاقے میں سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سروس کا مقصد دنیا بھرسے 96 سے زائد زبانوں میں عازمین حج کی حفاظت اور آگاہی کے لئے تعلیمی پیغامات، رہنمائی اور صحت کی ہدایات پیش کرنا اور نشر کرنا ہے۔
دوسری جانب مدینہ منورہ کی وزارت صحت کی رضاکارانہ اور آگاہی ٹیمیں 220 مرد و خواتین رضاکاروں اور 12 سے زیادہ ٹیموں کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔
تمام افراد حج سیزن کے دوران مسجد نبوی اور اس تک رسائی کی سڑکوں ، شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور حرمین ٹرین سٹیشن کے ساتھ ساتھ قبا، خندق، سید الشہدا اور میقات ذوالحلیفہ کی مساجد میں صحت اور ہنگامی خدمات فراہم کرتے ہیں۔