ریاست دہشتگردوں، سہولت کاروں سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
Share your love
راولپنڈی:کور کمانڈرز کانفرنس میں واضح کیا گیا ہے کہ ریاست دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آ رمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے اعادہ کیا کہ ریاست دہشتگردوں، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے مکمل طاقت سے نمٹے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہر قسم کے خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے کا عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ مہارت کا معیار برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر بھی زور دیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ ریاستِ پاکستان اور مسلح افواج شہداء اور ان کے اہلخانہ کو ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔
سپہ سالار نے فوجیوں کی فلاح و بہبود، حوصلے بلند رکھنے اور مسلسل توجہ پر کمانڈرز کی تعریف کی۔
کانفرنس میں ضم شدہ اضلاع، بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں امن و ترقی پر بھی زور دیا گیا۔