Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ایسی وی آر عینک مطالعہ کرنے والوں کے لئے مددگار

Share your love

نیویارک: اگرچہ ورچول ریئلٹی (وی آر) ہیڈ سیٹ بہت تیزی سے مقبول ہورہے ہیں لیکن اب ایک ایسی وی آر عینک بنائی گئی ہے جو بطورِخاص کتب پڑھنے والوں کی مددگار ہے۔کئی رنگوں میں دستیاب مطالعاتی عینک میں 64 جی بی گنجائش ہے جو سینکڑوں ہزاروں کتابوں کے لیے کافی ہے

یہ وی آر ہیڈسیٹ عینک کی مانند بنایا گیا ہے جو آپ کی توجہ بٹائے بغیر آپ کو کتاب پڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ بس آپ کو عینک پہن کر پرسکون جگہ پر بیٹھنا ہوگا جبکہ آنکھوں کے سامنے کِنڈل کی طرح ٹیکسٹ دکھائی دیتا ہے۔

اس طرح آپ طویل عرصے تک آرام سے اپنی کتاب پڑھ سکتے ہیں اور نظر کو کم سے کم حرکت کی ضرورت پیش آتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کِنڈل ریڈر کی طرح ای انک استعمال کرتا ہے اور اس سے آنکھوں پر زور نہیں پڑتا۔ بصورتِ دیگر عام اسکرین سے آنکھوں پر دباوٴ بڑھ سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ایک ریموٹ کنٹرول بھی ہے جو کتاب کو کے متین کی رفتار، روشنی، فونٹ اور دیگر افعال کو کنٹرول کرتا ہے۔تاہم اس کی قیمت بہت زیادہ یعنی 350 ڈالر ہے اور ایک مرتبہ مکمل چارج پر مسلسل 25 گھنٹے تک مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔

کئی رنگوں میں دستیاب مطالعاتی عینک میں 64 جی بی گنجائش ہے جو سینکڑوں ہزاروں کتابوں کے لیے کافی ہے۔ کئی رنگوں میں دستیاب یہ ریڈر اب پری آرڈر میں دستیاب ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!