سشمیتا سین کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی
Share your love
ممبئی:بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سشمیتا سین کو ریاست مغربی بنگال کی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی۔
سابق ملکہ حسن وائرل انفکیشن کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں، ان کے والد سبیر سنگھ نے ان کی جگہ ڈگری وصول کی۔
سشمیتا سین نے تقریب کی تصاویر شیئر کیں، انہوں نے تقریب کیلئے ایک پیغام بھی ریکارڈ کر کے بھیجا تھا جسے وہاں چلایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کا خواب تھا کہ میں یونیورسٹی سے گریجویٹ کروں لیکن میں 18 سال کی عمر میں ملکہ حسن کے مقابلے کیلئے بھارت چھوڑ گئی تھی۔
سشمیتا نے کہا کہ آج اپنے والد کو اپنا یہ اعزاز وصول کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
اداکارہ نے اظہار تشکر کیلئے کی گئی پوسٹ میں کہا کہ کتنا بڑا اعزاز ہے! مجھے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کرنے کیلئے ٹیکنو یونیورسٹی انڈیا اور نارائن مورتھی کا شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد نے کلکتہ میں میری جگہ یہ ڈگری وصول کی اور وہ تمام اساتذہ اور کانووکیشن تقریب کی تعریف کر رہے ہیں۔