Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سویڈن کا قرآن کریم اور دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور

Share your love

سٹاک ہوم : قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کیے جانے کے بعد سویڈن نے قرآن کریم اور دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور شروع کر دیا۔

سویڈن کے وزیرِ انصاف گونار اسٹرومر کے مطابق قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے نے سوئیڈن کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ سویڈن کی حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا وہ قرآنِ پاک یا دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا ہوگا کہ کیا موجودہ نظام اچھا ہے یا اس پر نظر ثانی کرنے کی کوئی وجہ ہے۔اس حوالے سے سویڈن کی سکیورٹی سروسز کا کہنا ہے کہ اس حرکت نے ملک کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

ادھر اس واقعے نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کوشش کو بھی متاثر کیا ہے کیونکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک سویڈن کی درخواست پر قرآن کو جلانے کے واقعات روکنے سے پہلے رضامند نہیں ہو سکتا۔

خیال رہے کہ پوری دنیا میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج جاری ہے، گزشتہ ہفتے سٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس سے عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!