Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ٹی 20 ورلڈ کپ ،امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Share your love

بارباڈوس: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں انگلینڈ نے امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

بارباڈوس برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں ہونیوالے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر امریکی کپتان ایرون جونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 115 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

امریکا کی جانب سے اننگز کا آغاز سٹیون ٹیلر اور اینڈریز گوس نے کیا تاہم یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور سٹیون ٹیلر 12 اور اینڈریز گوس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں نتیش کمار 30، کپتان آرون جونز 10، کوری اینڈرسن 29، میلنڈ کمار 4 اور ہرمیت سنگھ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ علی خان، نوتھوش کینجیگے اور سوربھ نیتراولکر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ایک ہی اوور میں5 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ میں تیسری ہیٹ ٹرک سکور کی جبکہ سیم کرن اور عادل رشید نے 2، 2 اور ریس ٹوپلے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ سپر ایٹ راؤنڈ میں امریکا اور انگلینڈ اپنے دو، دو میچز کھیل چکے ہیں، انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی ملی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکا کو سپر ایٹ مرحلے کے اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 18 رنز جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!