Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

Share your love

نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دیدی۔

بھارت نے آئرلینڈ کی جانب سے ملنے والا 97 رنز کا ہدف 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، بھارتی کپتان روہت شرما 52 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی پوری ٹیم 16 اوورز میں 97 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، گیرتھ ڈیلانی 27 رنز کیساتھ نمایاں رہے، اینڈی بالبرنی 5، کپتان پال سٹرلنگ2 ، لورکان ٹکر10، ہیری ٹییکٹر4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں جوش لٹل 14 ، کرٹس کیمفر 12 ، جارج ڈوکریل اور مارک ایڈیر3، 3 جبکہ بیری میک کارتھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 3، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ نے 2، 2 جبکہ محمد سراج اور اکسر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!