Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ٹی 20 ورلڈ کپ،نیدرلینڈز کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 104 رنز کا ہدف

Share your love

نیویارک:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سولہویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیدر لینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔

دونوں ٹیمیں نیویارک کے ناساؤ کاونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، گروپ ڈی میں شامل دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں کو اپنے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی تھی،پوائنٹس ٹیبل پر 2،2 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ پہلے اور نیدرلینڈز دوسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقہ کے اسکواڈمیں کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین شامل ہیں ۔

نیدرلینڈکی ٹیم میں میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما شامل ہیں ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!