ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کا امریکا کو جیت کے لئے 160 رنز کا ہدف
Share your love
ڈیلس:آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈیلس میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان نے امریکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 44 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
شاداب خان 40، افتخار احمد 18 جبکہ محمد اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، شاہین شاہ آفریدی 23 اور حارث رؤف 3 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
امریکا کی جانب سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2 جبکہ علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں امریکا کے شہر ڈیلس کے گرینڈ پریری کرکٹ گراؤنڈ میں ہونیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکی کرکٹ ٹیم کے کپتان موننک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا آج پہلا امتحان ہے جبکہ امریکا اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دے چکا ہے۔