آئی سی سی کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان
Share your love
دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے، فاتح ٹیم کو تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ملے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالرز مختص کی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ ٹیم 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کی حق دار ہوگی۔
اسی طرح سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 7 لاکھ 87 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 8 مرحلے سے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی نہ کرنے والی 4 ٹیموں کو 3 لاکھ 82 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق 9 سے 12 پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے جبکہ 13 سے 20 تک کی پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز ملیں گے، میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 31 ہزار ایک سو 54 ڈالرز اضافی ملیں گے۔