Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ٹی20 ورلڈ کپ، سری لنکا کی شرمناک کارکردگی پر ہیڈ کوچ مستعفی

Share your love

کولمبو: ورلڈ کپ میں سری لنکا کی شرمناک پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ نے اپنی ذمہ داری سے استعفی دے دیا۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ نے اس استعفیٰ کا سبب ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سلورووڈ نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کی وجہ سے کافی دنوں تک فیملی سے دور رہنا پڑتا ہے۔

میں نے اہل خانہ سے طویل مشاورت کے بعد کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اب میں اپنا کچھ وقت گھر پر گزاروں گا۔ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے سلور بورڈ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل سری لنکن کوچنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردنے نے بھی ذمہ داری سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے صرف ایک میچ نیدرلینڈز کے خلاف جیتا ،ٹیم سپر8 راؤنڈ کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!