بحیرہ عرب میں “تیج” طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل، الرٹ جاری

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان “تیج” طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا،طوفان کے پیش نظر محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان “تیج” کراچی کے جنوب مغرب میں 1880 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، طوفان گوادر سے 167 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان سلالہ عمان کے جنوب مشرق میں 960 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کل تک مزید شدت اختیار کر کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، پاکستان کی ساحلی پٹی کو تاحال طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے، سمندری طوفان کا رخ شمال مغربی سمت عمان اور یمن کی جانب ہے۔