Enter your email address below and subscribe to our newsletter

یوم استحصال،مقبوضہ کشمیر کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 4 سال مکمل، احتجاجی مظاہرے، شٹر ڈاوٴن ہڑتال

Share your love

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منارہے ہیں اس موقع پر شٹر ڈاوٴن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے ،مظاہرین نے مودی سرکار سے کشمیر کی آزاد حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یوم استحصال 5 اگست 2019 کو مودی سرکار کی طرف سے آئین کے آرٹیکل * 370 اور 35A* کی غیر آئینی تنسیخ کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے

پانچ اگست2019 کو مودی سرکار نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد اور ہندوستانی آئین اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو ناجائز طور پر غصب کردیا تھا۔غیر آئینی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا،

تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے مودی سرکار نے ڈیڑھ سال تک مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون ریسورسز کو معطل کیے رکھا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21000 سے زائد کشمیری جیل میں قید کردیے گئے، یوم استحصال کی مناسبت سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں عوامی ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا

کشمیریوں کے یوم استحصال پر اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی عوام نے کہا کہ”یہ آئین پر حملہ ہے مودی حکومت نے کشمیریوں کو دھوکہ دیا ہے یہ فیصلہ سیکیولرازم کے منہ پر طمانچہ ہے”تاریخ مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گی”

ڈپلومیٹ شمشاد احمد نے کہا کہ “انڈیا آذادی کے بعد سے خود کو سیکولر ملک کے طور پر پیش کرتا رہا ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ انڈیا ہمیشہ سے ایک ہندو ملک رہا ہے
بین الاقوامی ماہر قانون احمر بلال کاکہناہے کہ موجودہ صورتحال میں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ناصرف ختم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے انسانی حقوق اور خطے کے امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔

ایم پی کانگریس کاکہناہے کہ “انڈیا کے آئینی تاریخ میں یہ ایک سیاہ دن ہوگا جس سے آنے والی نسلوں کو یہ احساس ہوگا کہ آج کتنی بڑی غلطی کی گئی ہے۔یہ ہندوستان کے آئین، جمہوریت، سیکیولرازم اور وفاق پر بہت بڑا حملہ ہے۔

رسرچرفواد حفیظ نے کہا کہ مودی حکومت کا فاشسٹ نظریہ ہندوتوا ہے جو کہ شاید عالمی برادری کی وجودیت کو لاحق آج کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔
مشال ملک نے کہا کہ عالمی برادری کا شہری ہونے کے ناطے ہمیں چاہیے کہ مل کر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں اور ان کی مدد کریں اور کشمیر کو بچا لیں۔کشمیری اپنی آزادی کی جد وجہد میں بہت قربانیاں دے چکے ہیں، آج ان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں کشمیری نہ ہارے ہیں اور نہ انہیں کوئی ہراسکتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!