Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑ دی، اسد عمر بھی تذبذب کا شکار

Share your love

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑ دی، اسد عمر بھی ڈھواں ڈھول ہیں، ذرائع کے مطابق اسد عمر بھی پارٹی چھوڑنے کااعلان کرسکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے اور عمران خان سے اپنی رائیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری نے کہا میں نے 9 مئی واقعات کی واضح مذمت پہلے ہی کردی تھی اپنی پارٹی پوزیشن سے بھی استعفی دے دیاہے۔

فواد چوہدری کی طرف سے ہونے والے اعلان سے قبل پی ٹی آئی کے نکالے جانے والے فیصل ووڈا نے ان سے ملاقات کی تھی جس کی تصدیق فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری نے بھی کی۔

ان سے قبل نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سابق ایم پی اے کے پی کے نادیہ شیر خان نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کیا ۔

انھوں نے کہا آج میں عوام سے ضروری بات کرنا چاہتی ہوں ،گزشتہ بارہ روز سے میں ذہنی تکلف سے گزر رہی ہوں ،مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن اس کی بھی حد ہوتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی جو انقلاب کے نام پر بنائی گئی ،اس سے پی ٹی ائی کا دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ،پارٹی میں عمران خان کے علاوہ کسی کی بات نہیں سنی جاتی ۔

نادیہ شیر خان نے کہااس پارٹی کے لئے رہنماوں نے بہت سی قربانیاں دی ،لیکن جن لوگوں نے قربانی دی ان سب کو الگ کر دیا گیا ۔

انھوں نے کہا9 مئی پاکستانی تاریخ کا سیاہ تریں دن ہے اس دن اداروں اور تنصبیات پر حملہ ہمیں کسی طور قبول نہیں۔

کہا میں یہ درخواست کرتی ہوں کہ جو لوگ اس واقعے میں شامل تھے انکو کفیرکردار تک پہنچایا جائے ، میں اج پی ٹی ائی کو چھوڑنے کا اعلان کر رہی ہوں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!