Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک کرنے پر تحریک انصاف کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

Share your love

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک کرنے اور سنگین الزامات عائد کرنے پر وزیر صحت سمیت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس کو شرمناک کرتے ہوئے قرار دیا کہا کہ وزیرِصحت اور اس کے معاونین کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی عمران خان نے منظوری دے دی۔

ترجمان کے مطابق عبدالقادر پٹیل، نیب، وزارت صحت اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم عدالت میں درخواست دائر کرے گی۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق عبدالقادر پٹیل کی شرمناک پریس کانفرنس اور بیہودہ الزام تراشی کےخلاف ہتکِ عزت سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!