Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عارضی جنگ بندی ، حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کو چھوڑ دیا

Share your love

غزہ:عارضی جنگ بندی کے آخری روز حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کو رہا کر کے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے رہائی پانے والے دونوں یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا جہاں سے انہیں اسرائیل منتقل کردیا گیا۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے 2 یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باقی تمام یرغمالیوں کو بھی تھوڑی دیر بعد رہا کیا جائے گا۔

کئی روز کی بمباری کے بعد چند روز قبل اسرائیل اور حماس نے 4 روز کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کے بعد پہلے 2 دن کی توسیع کی گئی جبکہ بعد مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی۔

چھ روزہ جنگ بندی کے دوران دونوں طرف سے مجموعی طور پر 287 قیدیوں کورہاکیاگیا ہے ، حماس کی جانب سے 101 جبکہ اسرائیل نے186فلسطینیوں کو رہا کیاہے، جنگ بندی میں توسیع کیلئے عالمی طاقتیں جنگ روکنے کےلیے کوشاں ہیں ۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!