چین سے کشیدگی ،جاپان کی دفاعی بجٹ ریکارڈ 7.7 ٹریلین ین کرنے کی درخواست
Share your love
ٹوکیو: چین کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے بعد جاپان کی وزارت دفاع نے مالی سال 2024 کیلئے 7.7 ٹریلین ین کے ریکارڈ اخراجات کی درخواست کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بڑی دفاعی تبدیلی کے تحت 2027ء تک قومی سلامتی کے اخراجات کو جی ڈی پی کے دو فیصد تک بڑھانے، فوجی کمان کو نئی شکل دینے اور دشمن ملک کے لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کیے جائیں گے۔
جاپانی حکام نے مزید کہا ہے کہ چین کے بڑھتے ہوئے سٹریٹجک چیلنج کے باعث دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرنا ناگزیر ہو گیا ہے ۔
خیال رہے کہ سمندر میں جوہری پلانٹ کا تابکار پانی چھوڑنے کے بعد چین نے جاپان کی آبی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی تھی۔